گائے کی چھت پر چڑھ جانے کی دلچسپ ویڈیو
کھلی ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لیے گائے نے چھت کا رخ کر لیا ، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈہو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک گائے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے چھت کے اُوپر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1624707006916329478
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے کچھ دیر بعد چھت سے اُتر گئی۔
ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر گائے کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کے جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گائے چھت سے آس پاس کا نظارہ کرنے گئی تھی کیا؟
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/228827/
اس سے قبل شادی ہال میں باراتیوں کی بجائے گائے کی داخل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک گائے باراتیوں سے پہلے ہی شادی ہال میں داخل ہو گئی۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ سیاہ رنگ کی گائے شادی ہال کا گیٹ کھلا ہوا دیکھ کر اندر چلی گئی اور وہاں موجود ایک شخص نے جب اس کو نکالنے کی کوشش کی تو پہلے اس پر حملہ کیا اور بعد میں ہال کے دوسری طرف چلی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
