Advertisement
Advertisement
Advertisement

رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Now Reading:

رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور
شاندانہ گلزار

رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزارکی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار پر اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں رہنما تحریکِ انصاف شاندانہ گلزارنے ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

رہنما تحریکِ انصاف شاندانہ گلزاراپنے وکیل شیرافضل خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں اور مؤقف پیش کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست زیرالتوا ہے۔ امید ہے شاندانہ گلزارکے خلاف آئندہ سماعت تک مقدمہ نہیں رہےگا۔

وکیلِ شاندانہ گلزارنے مؤقف اپنایا کہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی اجازت کے بغیر بغاوت کی دفعہ نہیں لگائی جاسکتی۔ شاندانہ گلزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الزامات جھوٹےہیں، عبوری ضمانت منظورکی جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شاندانہ گلزارکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ شاندانہ گلزارکی عبوری ضمانت 9 مارچ تک دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

Advertisement

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ رہنما تحریکِ انصاف شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ وومن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر