ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد مزید یوسیز بڑھیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماء ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ ملاقاتوں کا تسلسل ہے، ہم نے 10 ون اے کا ایک خط لکھا تھا جس پر عمل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ای سی پی کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا، ہم ضمنی الیکشن میں جائے گیں، الیکشن کو کلعدم کو نہیں کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ جن یوسیز کو بڑھانا ہے اس پر بھی بات ہوئی ہے، مردم شماری بھی ہونی ہے اس پر بھی یوسیز بڑھنی ہے، ہم یوسیز کو بڑھانے کے لئے خط لکھ دیں گیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری اور دہی تفریق ختم ہونا چاہیے، پوری قیادت کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ ایم کیو ایم کے مسائل حل ہوں، نئی مردم شماری کے بعد مزید یوسیز بڑھیں گی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں ایک بندہ انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہے، ملکی حالات کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت ہے۔
پیپلز پارٹی رہنماء ناصر حسین شاہ نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی دور کے غلط فیصلوں کے نتائج عوام آج بھگت رہے ہیں، سابقہ حکومت کی وجہ سے جو فیصلہ لئے گئے اس کی وجہ سے معاشی صورت حال بری ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
