
لڑکی کو موسیقی سننا مہنگا پڑ گیا، دلچسپ ویڈیو
جانوروں اور پرندوں کی اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی پارک میں آنکھیں بند کر کے ایئربڈ لگائی آرام کررہی ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پیلے رنگ کا طوطا آتا ہے اورلڑکی کے کانوں میں لگے ایئربڈ لیکر اُڑ جاتا ہے۔
تاہم طوطا لڑکی کے ایئربڈ واپس نہیں دیتا اور ڈال پر جا کر بیٹھ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اب پارک میں ایئربڈ لگا کر نہیں جایا جا سکتا۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/173622/
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک طوطا گیم کھیل رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں طوطے کے آگے مختلف رنگوں کی باسکٹ رکھی گئی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس رنگ کی باسکٹ ہے اُس ہی رنگ کی گیند طوطا منہ میں دبا کر اُس ہی رنگ کی باسکٹ میں ڈال رہا ہے۔
واضح رہے کہ پالتو جانوروں کے آس پاس رہنا نہ صرف ہماری جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے بلکہ ہماری ذہنی صحت کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News