Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہاڑی میں چلتی بس میں لڑکی سے مبینہ زیادتی

Now Reading:

وہاڑی میں چلتی بس میں لڑکی سے مبینہ زیادتی
لڑکی سے زیادتی

لڑکی سے زیادتی

وہاڑی میں چلتی گاڑی میں بس گارڈ نے ہوسٹس کو ہی زیادی کا نشانہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں زیادتی کا شکار بننے والی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میں موبائل میں ٹک ٹاک استعمال کررہی تھی کہ اس دوران ملزم نے 3 سے 4 بار مجھے بلایا لیکن میں اس کے پاس نہیں گئی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ بس کے ڈرائیور نے کہا جاؤ اس سے موبائل لے کر آو لیکن جب میں پیچھے گئی تو ملزم نےمجھے پچھلی سیٹ پر گرایا، اس وقت بس میں کوئی بھی نہیں تھا۔

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق ملزم نے لڑکی سے زبردستی زیادتی کی، زیادتی کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ گاڑی کا گارڈ تھا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ تمام مسافرمیلسی میں اتر گئے تھے، یہاں آکر مجھے 2 ہزار روپے دیے گئے اور کہا گیا کہ کسی کو مت بتانا، مجھ سے رہا نہ گیا اور یہاں پہنچ کر 15 کوکال کرکے بتادیا۔ پولیس والوں نے کہا کہ ہم ملزم کے خلاف ایکشن لیں گے۔

Advertisement

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ بس میں اس وقت ڈرائیوراورگارڈ تھا، میرے چیخنے پر ڈرائیور نے گاڑی روکی، ڈرائیور پیچھے آنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس نے اسے منع کردیا، گارڈ نے ٹشو کا ڈبہ میرے پر رکھ دیا تھا۔

ملزم گرفتار

دوسری جانب پولیس نے تھانہ دانیوال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بس کا ہی سکیورٹی گارڈ ہے، بس صادق آباد سے وہاڑی آئی تھی، متاثرہ لڑکی کو بس انچارج خاتون نے جان بوجھ کر اس بس میں بھیجا جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر