
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے ریلی روسو 78 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، جبکہ محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوان تھوسارا نے ملتان سلطان کی واحد 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
Advertisement.@MultanSultans' quicks rattle the @TeamQuetta batting to wrap up the innings for 1️⃣1️⃣0️⃣ 🎯#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/v4FtLfgQtS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر کوئٹہ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔ اننگز کا آغاز کرنے والے مارٹن گپٹل 7 رنز ہی بناسکے۔
بعد میں آنے والے بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے، عبدل بنگلزئی ایک، کپتان سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11 اور محمد نواز 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
AdvertisementSIX AND OUT! @MHasnainPak's charge did not last long ❌#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/MdnKbHi66o
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
کوئتہ میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے افتخار احمد کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
جیسن روئے کی ہمت بھی 27 رنز پر جواب دے گئی، محمد حفیظ 18 اور محمد حسنین 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
AdvertisementPace like fire! 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/7UFeFx04kz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ نے 4 اوور میں صرف 12 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عباس آفریدی اور ثمین گل کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں جب کہ ایک وکٹ اسامہ میر نے حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین اور نوان توشارا شامل ہیں۔
ملتان سلطانز:
ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان ، شان مسعود ، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں 1 رن کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News