پی ٹی آئی کےسابق اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کاعبوری تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کےسابق اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کاعبوری تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کےعبوری تحریری فیصلہ 3 صفحات پرمشتمل ہے۔
عدالتِ عالیہ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ 43 درخواست گزاراراکین اسمبلی کوتاحکم ثانی بحال کرتی ہے۔
عدالت نے 43 سیٹوں پرضمنی انتخاب کو روکتے ہوئے عبوری فیصلے میں کہا کہ ان نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا جاٸے گا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ 25 جنوری کےنوٹیفیکیشن کو معطل کردیا اور درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے تمام فریقین کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست پر مزید کاررواٸی 7 مارچ ہو گی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ تمام فریقین اپنے جوابات 7 فروری کو جمع کرائیں۔
جسٹس شاہد کریم نےعبوری تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں انھوں نے مذید کہا کہ درخواست گزاروں نے بہت سے قانونی نکات اٹھائے ہیں۔ عدالت ان قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے گذشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
