
غیر ملکی دوروں کے اخراجات
حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لئے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرڈیننس جاری کروانے میں ناکام ہورہی ہے جس کے بعد حکومت نے جلد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات میں آرڈیننس جاری کرنے پر تاحال بریک تھرو نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صدر مملکت سے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ کے اجرا کی کوششیں ترک نہیں کی گئی ہیں۔
تاہم حکومت نے صدر کی طرف سے آرڈیننس جاری نہ کرنے کے خدشے پر قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس بلانے پر بھی کام شروع کردیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News