
جیلیں ہمیں اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتیں، عامر ڈوگر
پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
‘فواد چوہدری’
عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر ڈوگر کی گرفتاری فسطائی حکومت کی لاٹھی گولی کی سرکار پالیسی کا شاخسانہ ہے۔
عامر ڈوگر کی گرفتاری فسطائی حکومت کی لاٹھی گولی کی سرکار پالیسی کا شاخسانہ ہے، منشی جی نے پھر PeeDM کے کہنے پر عامر ڈوگر جیسے فعال رہنما پر FIR دی محسن نقوی شہباز شریف کو حمزہ سے بڑہ کر وفاداری دکھانا چاہتا ہے اس گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ منشی جی نے پھر پی ڈی ایم کے کہنے پر عامر ڈوگر جیسے فعال رہنما پر FIR دی محسن نقوی شہباز شریف کو حمزہ سے بڑہ کر وفاداری دکھانا چاہتا ہے اس گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
‘اسد عمر’
دوسری جانب پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عامر ڈوگر کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے، جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔
عامر ڈوگر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے. جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 8, 2023
اسد عمر نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے کچھ چھپ نہیں سکتا سب نے دیکھا کیا ہوا، ہر دن رہنماؤں کی گرفتاری کی خبریں سامنے آتی ہیں، یہ سمجھتے ہیں ظلم و جبر کرکے عوام کو دبا دیں گے۔
‘فرخ حبیب’
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نےبھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہے، پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے۔
ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہے۔ PDM اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 8, 2023
‘زرتاج گل’
عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایسے ہتکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ھیں. ایسے ھتکنڈوں سے ھمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 8, 2023
‘بابر اعوان’
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر کی بلاجواز گرفتاری، فاسشٹ نظام کی بدحواسی کا تازہ ثبوت ہے, اُن کے ساتھ گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو بھی فوراً رہا کیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے مزید کہا کہ اِن دنوں ہر سیاسی گرفتاری کے پیچھے اِک ایسا نامعلوم محبِ وطن شہری ہوتا ہے، جو ٹی وی شو کی گفتگو دیکھ کر فوری ایف آئی آرکٹواتا ہے پھر نہ عدالت میں پیش ہوتا ہے اور نہ اپنا مقدمے کی خود پیروی کرتا ہے، اِن مدعیوں کو چاہیے کہ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی شناخت پریڈ کروائیں، قوم کے سامنے آئیں!۔
اِن دنوں ہر سیاسی گرفتاری کے پیچھے اِک ایسا نامعلوم محبِ وطن شہری ہوتا ہے جو TV شو کی گفتگو دیکھ کر فوری ایف آئی آرکٹواتا ہے۔ پھر نہ عدالت میں پیش ہوتا ہے اور نہ اپنا مقدمے کی خود پیروی کرتا ہے۔ اِن مدعیوں کو چاہیئے کہ وہ TV پر بیٹھ کر اپنی شناخت پریڈ کروائیں۔ قوم کے سامنے آئیں!
— Babar Awan (@BabarAwanPK) February 8, 2023
‘شہباز گل’
عامر ڈوگر کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے کہا کہ صلاح الدین ڈوگر مرحوم جو شرافت کی سیاست کی علامت رہے، آج ان کے بیٹے عامر ڈوگر کو ورکر کے لڑائی جگڑے کے جعلی مقدمے گرفتار کیا گیا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ امید ہے عدالت ان کو فوری انصاف دے گی اور رہا کرے گی، اس فسطائیت میں اللہ کے بعد عدالتیں اور ججز ہی آخری امید ہیں۔
صلاح الدین ڈوگر مرحوم جو شرافت کی سیاست کی علامت رہے۔ آج ان کے بیٹے عامر ڈوگر کو ورکر کے لڑائی جگڑے کے جعلی مقدمے گرفتار کیا گیا۔ مزمت۔ اور امید ہے ہے عدالت ان کو فوری انصاف دے گی اور رہا کرے گی۔ اس فسطائیت میں اللہ کے بعد عدالتیں اور ججز ہی آخری امید ہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 8, 2023
‘حسان خاور’
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حسان خاور نے کہا کہ عامر ڈوگر کی گرفتاری سے حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا شروع ہونے سے پہلے ہی افتتاح کر دیا ہے، حکومت کی ان احمقانہ حرکتوں سے عمران خان کی مقبولیت اور کارکنوں کا ولولہ اور بڑھ رہا ہے ، جتنا زور ہے لگا لیں، اب عمران خان قوم کی ضد ہے۔
عامر ڈوگر کی گرفتاری سے حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا شروع ہونے سے پہلے ہی افتتاح کر دیا یے۔ حکومت کی ان احمقانہ حرکتوں سے عمران خان کی مقبولیت اور کارکنوں کا ولولہ اور بڑھ رہا ہے۔ جتنا زور ہے لگا لیں، اب عمران خان قوم کی ضد ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) February 8, 2023
واضح رہے اس سے قبل پولیس کی جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،بعد ازاں پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا کر سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا اور ان کے ساتھ 10 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News