
سیڑھی پر اسٹنٹ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
خطروں کے کھلاڑی خطرات کا سامنا کرنے سے گھبراتے نہیں اور اپنے شوق کو پورا کر نے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو سیڑھیوں سے منفرد انداز میں اُترنا مہنگا پڑ گیا۔
— Vicious Videos (@ViciousVideos) February 3, 2023
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہا کہ ایک نوجوان سیڑھیوں پر اسٹنٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور لیکن بُری طرح سے اُوپر کی منزل سے نیچے گرجاتا ہے۔
آج کے دور میں چند فالورز اوروائرل ہونے کی دھن میں نوجوان کچھ ایسا کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پوری زندگی نقصان اُٹھانا پرجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ صرف کچھ لائکس اور فالورز کے لیے کیے جانے والی اسٹنٹ ویڈیوز یوں ہی خطرناک واقع کی وجہ بنتی ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ اتنی اُونچی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد اس آدمی کا اخر کیا حال ہوا ہو گا؟
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/09/375045/
اس سے قبل بھی ایسی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان نے بوتل سے اسٹنٹ کیا اور آگ لگائی جس کا و ہ خود ہی شکارہو گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکا چند ڈرنکس کی خالی بوتلوں کو جما کر کے ایک جگہ رکھتا ہے اوراُس میں کچھ ڈالتا اور آگ لگا کردور چلا جا کر کھڑا ہو جاتا۔
کچھ لمحہ بعد ایک ذور داردھماکا ہوتا جس میں چند آگ کے شعلے بھی نکلتے جس میں سے ایک شعلہ نوجوان کے پاس جا گرتا جس کی وجہ سے اسے تھوڑا نقصان بھی اُٹھانا پڑتا۔
واضح رہے کہ کسی کو بھی ایسے احمقانہ اور خطرناک سٹنٹ آزمانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News