
بے نظیر بھٹو قتل کیس سماعت کے لیے مقرر
لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔ سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس چوہدری عبد العزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔
سرکار نے ملزمان کے بری کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ پولیس افسران سعود عزیز، خرم شہزاد کی سزائیں ختم کرنے کی اپیل پر بھی سماعت کی جائے گی۔
سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے بھی دائر ملزمان کی سزائیں بڑھانے کی اپیل پر بھی سماعت کی جائے گی۔ مقدمہ میں سابق صدرپرویز مشرف کے اشتہاری اوردائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News