
آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان معاہدے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف وفد سے معاشی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ وزیراعظم نے وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں وزیرخزانہ نے بھی آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیراعظم
توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پیش کیا جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں معاون خصوصی برائے خزانہ سمیت وزارت خزانہ، وزارت توانائی حکام شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News