Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، پرویزالہٰی

Now Reading:

مسلم لیگ ن کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، پرویزالہٰی
پرویزالہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، راجہ بشارت اور ساجد بھٹی کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ن کی عدلیہ مخالف مہم کی مذمت کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن مریم نواز کی قیادت میں ایک بار عدلیہ پر حملہ اور ہے، مریم نواز اپنے والد کی روایت کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا، اب معزز جج صاحبان کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں، رانا ثنااللہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استمعال کر رہے ہیں۔

Advertisement

چوہدری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ہے کچھ نیا سوچیں، پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پہلے نواز شریف نے غنڈوں کے زریعے عدلیہ پر حملہ کیا اب اس کی بیٹی حملہ اور ہے، الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ غربت ، مہنگائی ، اور بے روزگاری کے مارے عوام اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے اور ایک وقت آئے گا کہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کے پاس صرف تیرہ ووٹ ہوں گے۔

ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر زین بھٹی  شیخ شہکاز ، کرنل ( ر) شبیر ، بشیر اے طاہر ، پرویز شاہد بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر