
پسنی میں درج ایف آئی آرکا معاملہ؛ شہباز گل کی دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور
عدالتِ عالیہ لاہور نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی مبہم رپورٹ کو مسترد کردیا۔
سماعت کے دوران شہباز گل کےخلاف بارہ مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ دو مقدمات بلوچستان، پانچ سندھ اور پانچ مقدمات پنجاب میں درج ہوئے جس پر عدالت نے پوچھا کہ سیکریٹری کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پر سیکشن افسر نے دستخط کیوں کیے؟
جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری کی طرف سے دستخط نہ کرنے کا رویہ برداشت نہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شہباز گل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت کے باہر شہباز گل نے کیا کہا؟ پڑھیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News