
ضمنی انتخابات
اے این پی نے خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات پر بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، پہلے ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کرکے قوم کے اربوں روپے ضائع کئےگئے۔
صوبائی صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ سیاست میں عدم برداشت پیدا کرنے اور پارلیمنٹ کی بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے، موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تین مہینوں کیلئے قوم کے کروڑوں خرچ کرنا زیادتی ہوگی۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی نے 18حلقوں کیلئے امیدواران کا اعلان کیا تھا، ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، عام انتخابات کا اعلان کل بھی ہو تو اے این پی بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں ہوگی۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی گئی تھی، تمام اتحادیوں کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد اے این پی نے مشاورت سے فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان و ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قلیل وقت میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News