Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت
شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ  کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس کی استعداد کار میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں اور سامان سے لیس کیا جائے، کسی قسم کا سیکورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و امان کے حوالے سے وفاق اور صوبوں میں رابطوں اور ہم آہنگی کو بہتر کیا جائے۔

Advertisement

اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، جہان زیب خان ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان،  آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر