Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک کرکٹ سے کب ریٹائرمنٹ لیں گے، سابق کپتان نے اعلان کردیا

Now Reading:

شعیب ملک کرکٹ سے کب ریٹائرمنٹ لیں گے، سابق کپتان نے اعلان کردیا

شعیب ملک

کراچی کنگز کے بلے باز شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں 15 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل ہونے تک کھیلتا رہوں گا۔

سابق کپتان شعیب ملک  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 15 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل ہونے تک کھیلتا رہوں گا، جب مجھے بوجھ لگنا شروع ہو گیا تو میں ریٹائر منٹ لے لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹینس کیرئیر شاندار رہا ہے، ٹینس کیرئیر میں ثانیہ مرزا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وہ آج سے دبئی میں کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں، ثانیہ مرزا نے جو کامیابیاں حاصل کیں ہیں مجھے اس پر فخر ہے۔

پاکستان سپر لیگ سے متعلق سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ایسے دو میچز ہیں جو  ہمیں جیتنے چاہیں تھے،  دو میچز کی شکست مجھے انفرادی طور  پر بہت چھب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مضبوط ہے شاہین آفریدی حارث رؤف اور زمان کی وجہ سے بولنگ مضبوط ہے، ملتان سلطانز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ملتان کے پاس نوجوان فاسٹ بولرز ا چھے ہیں بالروں کو  انٹریشنل کرکٹ کھلانے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، نوجوان فاسٹ بولروں کو ابھی دو تین سال کھلا کر تجربہ حاصل کرنے دیں، ان بالروں کی اوسط اسپیڈ چار اوورز کی بجائے دس اوورز تک ہونی چاہیے۔

کراچی کنگز کے بلے باز نے کہا کہ افتخار احمد بہت اچھا کھیل رہے ہیں اپنی ہٹنگ اور اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کیا ہے،  افتخار احمد جس نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں ون ڈے ورلڈ کپ میں ان کا فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ملک کا کہنا تھا کہ میچز میں 180 ,180 رنز سے زائد بن رہے ہیں میں بالروں سے کریڈٹ نہیں لے رہا، اگر یہ نوجوان بولرز نہ ہوتے تو 240 رنز بن رہے ہو تے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بیٹرز  کو اپنی مہارت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے غیر ملکی بیٹرز زیادہ رنز کر رہے ہیں، نوجوان بیٹرز چوکوں چھکوں کی طرف مت جائیں اپنی اننگز بنائیں اور تسلسل لائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر