آئندہ بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف اور ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا، نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔
وزیر مملکت خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اب معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، آئی ایم ایف کو بعض چیزوں مزید وضاحت دینی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
