فیفا نے سال 2022 کے بہترین فٹ بالر کے ایوارڈ کے لیے دنیائے فٹ بال کے 3 کھلاڑیوں کی نامزدگی کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے لیونل میسی، کائلان ایمباپے اور کریم بینزیما کو فیفا کے سال 2022 کے بہترین ایوارڈ کے تین فائنلسٹ کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔
فیفا نے دو بار بیلن ڈی اور جیتنے والی اسپین کی الیکسیا پوٹیلس، انگلینڈ کی فارورڈ بیتھ میڈ اور یو ایس اسٹار ایلکس مورگن کو سال 2022 کی بہترین خاتون فٹ بالر کے طور نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا گیا
ورلڈ کپ کے فاتح اور پیرس سینٹ جرمین ٹیم کے ساتھی میسی اور ایمباپے، جو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے تھے، بینزیما کے ساتھ مل کر 2020 اور 2021 میں فیفا ایوارڈ کے فاتح، رابرٹ لیونڈوسکی کی جگہ لینے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ کے ساتھ اپنی پرفارمنس کے لیے گزشتہ سال کا بیلن ڈی اور جیتا تھا لیکن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔
بارسلونا اور اسپین کے مڈفیلڈر پوٹیلس نے پچھلی بار ویمنز ایوارڈ جیتا تھا اور اپنے بائیں گھٹنے میں انجری کے باعث جولائی سے باہر ہونے کے باوجود فیفا نے دوبارہ بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیا ہے۔
آرسنل کے اسٹرائیکر بیتھ میڈ، اکتوبر میں بیلن ڈی آر کے لیے پوٹیلس کے رنر اپ، بھی اس وقت گھٹنے کی طویل مدتی انجری کے باعث باہر ہیں۔
فاتحین کا اعلان 27 فروری کو پیرس میں کیا جائے گا۔ انہیں قومی ٹیم کے کوچز اور کپتانوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور شائقین پر مشتمل جیوری کے ذریعے ووٹ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ فیفا نے بہترین مرد اور خواتین کوچ، بہترین گول کیپر اور بہترین گول کے لیے بھی انعامات کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
