
پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود حفاظتی بیرئیرز ہٹا دیے ہیں، اسلم اقبال
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود حفاظتی بیرئیرز ہٹا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں اور ان کے نکلتے ہی پولیس نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ہے۔
میاں اسلم قبال نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود حفاظتی بیرئیرز ہٹا دیے ہیں، اگر عمران خان صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے زمہ دار آئی۔جی، ڈی۔آئی۔جی، سی سی پی او، متلعقہ علاقے کا ایس پی اور تھانہ ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے ہم پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News