
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ حکومت میری نہیں ہے، میری حکومت تب ہوگی جب نواز شریف یہاں ہوں گے۔
لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن یہ حکومت میری نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی سے جب نوجوانوں نے ان کی حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا تو مریم نواز نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر نہیں ڈالی جاسکتی، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا معاملے میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں نیا تنازع سامنے آگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News