Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو پاکستان کے علاقائی امن کیلئے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے، وزیر دفاع

Now Reading:

دنیا کو پاکستان کے علاقائی امن کیلئے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے، وزیر دفاع
خواجہ آصف

آج تاریخ فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف حق پر تھا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں  دفاع، توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع نے امریکی حکومت کے ساتھ حکومتی فورم پر کامیاب بات چیت پر روشنی ڈالی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطے اور بالخصوص پاکستان کے لیے مستحکم اور خوشحال افغانستان کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

خواجہ آصف نے انسداد دہشت گردی سے روایتی دفاع کے دائروں تک دفاعی تعلقات کو مزید متنوع بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ایک وسیع تر نظر رکھنے والے دفاعی تعاون کے فریم ورک کی تجویز دی۔

Advertisement

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو پاکستان کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے، دونوں فریقین کا موقف تھا کہ قومی اور علاقائی سلامتی ایک اہم اور مشترکہ موضوع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر