
رانا ثناءاللہ نے پرویزالہیٰ اور انکے وکلاء کی مبینہ آڈیو ریلیز کردی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور انکے وکلاء کی مبینہ آڈیو ریلیز کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اس آڈیو پر یہی کہنا چاہوں گا کہ اس سے پہلے بھی نوازشرید کے حوالے سے آڈیوز سامنے آتی رہی ہیں جس میں ارشد ملک نے کہا کہ کس طرح اس سے کام کروائے جاتے رہے ، اس آڈیوز میں نام لے کر کہا گیا لہذا ان آڈیوز پر کسی قسم کے ایکشن کا نا ہونا اس بات کو شہہ ملی ہے
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کس دیدہ دلیری سے ملک کی سب سے بڑی عدالت کو مینیج کررہے ہیں، ایف آئی اے مبینہ آڈیو کا پہلے فرانزک کروائے پھر مقدمہ درج کرے، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں۔
رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ پرویزالہیٰ کے خلاف بادی النظرمیں مقدمہ بنتا ہے، یہ عدلیہ کو اپنے ماتحت کرکے ریلیف لینا چاہتے ہیں، تفتیشی ٹیم کو آگے قانون کے مطابق لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں دوسری آواز بھی سنائی دے رہی ہے وہ فرانزک کے بغیر نہیں چلوانا چاہ رہا ہے، فارنزک ہوگیا تو شاید یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی جو بات کررہے ہیں وہ ایک ادارے کو بدنام کررہے ہیں، پرویز الہٰی کے حوالے سے بالعموم رائے آجائے گی جبکہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج ہے، جب وہ شامل تفتیش ہوگئے تو ان کی فارنزک کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کا احترام لازم ہےلیکن عدلیہ کا احترام سب سے بڑھ کر ہے ، کل شام سے عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ میں بدبخت ومعانی ٹولہ جو رویہ اپنایا ہوا ہے اس رویے سے یہ ظاہر کرایا جارہا ہے کہ جیسے یہ ٹولہ عدالت کو ڈکٹیٹ کررہا ہے، کبھی درخواست دی جارہی ہے ، کبھی واپس لی جارہی ہے تو کبھی مہلت لی جارہی ہے۔
رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ کل سے جو کچھ ہو رہا ہے یہ عدالت کا وقار کم کرنے کے مترادف ہے، بار بار وضاحت کے باوجودعمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جب تک پیش نہیں ہوتے آپ کو عدالت ریلیف نہیں دے سکتی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمرانی ٹولے نے انصاف اور قانون کا مذاق بنا رکھا ہے، عدالت میں پیش ہونے کاوعدہ کرتے ہیں لیکن پیش نہیں ہوتے ، پہلے کہا گیا ساڑھے نو بجے پیش ہوں گے اور پھر کہا صبح پیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News