Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں بڑا مقابلہ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

کوئٹہ میں بڑا مقابلہ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اعلان
کوئٹہ میں کرکٹ کا بڑا مقابلہ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اعلان

کوئٹہ میں کرکٹ کا بڑا مقابلہ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا اعلان

کوئٹہ: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس میں کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد اور  پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے صبح آٹھ بجے گیٹ کھول دیے جائیں گے جب کہ میچ کا ٹاس 11 بجے اور مقابلہ ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی قیادت سرفرا احمد کریں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں نسیم شاہ، محمد حسنین اور خوش دل، عبدالواحد بنگلزئی، عمر اکمل اور بسم اللہ خان شامل ہوں گے۔

سعود شکیل، احسان علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد اور محمد نواز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان اور منیجر اعظم ہوں گے۔

Advertisement

پشاور زلمی اسکواڈ

Advertisement

پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے جب کہ دیگر اسکواڈ میں حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، دانش عزیز، صفیان مقیم، محمد حارث اور صائم ایوب شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال اور اسامہ میر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر