مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائینگے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں، حتی الامکان کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پاکستان کے حق میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں میں کسی کا فائدہ نہیں، یہ وہی آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو عمران خان کر کے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت اس معاہدے کو معطل کرکے گئی تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
