پسنی میں درج ایف آئی آرکا معاملہ؛ شہباز گل کی دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے پسنی میں درج ایف آئی آرکے معاملے میں شہبازگل کی دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے رہنما تحریکِ انصاف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انھیں چھ مارچ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل نے بلوچستان کے علاقے تھانہ پسنی میں درج ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا ہے۔
رہنما پی ٹی شہباز گل نے درخواست مں مؤقف پیش کیا کہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔
سرکاری وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سیکرٹری قانون کے دستخط سے رپورٹ جمع کرادی گئی۔
لاہورہائی کورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ سے شہباز گل کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ آچکی۔ اگر دیگر مقدمات میں حفاظتی ضمانت چاہئیے توالگ سے درخواست دائر کریں۔ قانون کےمطابق عدالت ایک ہی درخواست میں دو ریلیف نہیں دے سکتی۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل عدالت میں پیش ہوئے اور اُن کے وکیل رمضان چویدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تھانہ پسنی میں درج مقدمہ میں بھی حفاظتی ضمانت دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
