الیکشن کمیشن کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت سے ملتوی
الیکشن کمیشن کےنامکمل کورم اوراقدامات کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب
عدالت نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے میں فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تففصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اوراٹارنی جنرل آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کو 8 مارچ کو جواب جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
وکیل ایم کیو ایم پاکستان طارق منصور نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا ہے کورم پورا نہیں تھا۔ عدالت نے حتمی فیصلے کا اختیارعدالت پر چھوڑ دیا ہے۔
وکیل ایم کیوایم پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کراکرقومی خزانے کو پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور اٹارنی جنرل کا جواب آنے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔
وکیل طارق منصور نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس نے ایک سال سے جواب جمع نہیں کرایا۔ انتہائی اہم کیس ہے روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کی زبانی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہمارے پاس کیسزبہت ہیں، روزانہ نہیں سن سکتے، مارچ کی تاریخ دے رہے ہیں، اگلی تاریخ پر کیس سن لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
