
انگلینڈ کی معروف انگلش پریمیئر لیگ نے مانچسٹر سٹی پر مالیاتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے مانچسٹر سٹی پر چار سال کی تحقیقات کے بعد مبینہ طور پر مالیاتی قوانین کی 100 سے زیادہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔
لیگ انتظامیہ نے مانچسٹر سٹی کلب کو 2009 اور 2018 کے درمیان قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں پر ایک آزاد کمیشن کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پریمئیر لیگ 2022-23 سیزن کے لئے آفیشل فٹ بال کی رونمائی
انگلش لیگ کی انتظامیہ نے مانچسٹر سٹی پر دسمبر 2018 میں مالی بے ضابطگیوں میں تحقیقات شروع ہونے کے بعد سے تعاون نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
مانچسٹر سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ہمارے لیے حیران کن ہیں اور ناقابل تردید شواہد کے ذریعے ان کی حمایت کی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر کلب پر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو پھر کمیشن جرمانہ، پوائنٹس کی کٹوتی سے لے کر پریمیئر لیگ سے باہر ہونے کی سزا مل سکتی ہے۔
کلب نے ایک بیان میں کہا کہ مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ کے قوانین کی ان مبینہ خلاف ورزیوں کو جاری کرنے سے حیران ہے.
یہ بھی پڑھیں : پریمئیر لیگ کے حامی گروپ کا یورپی لیگ کی اصلاحات پر تنقید
مانچسٹر سٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک آزاد کمیشن کی طرف سے اس معاملے کے جائزے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاکہ اس کے موقف کی حمایت میں موجود ناقابل تردید شواہد کی جامع باڈی پر غیر جانبداری سے غور کیا جا سکے۔
کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزاد کمیشن کے ذریعے ہم اس معاملے کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں مانچسٹر سٹی نے 2008 میں ابوظہبی یونائیٹڈ گروپ کے قبضے کے بعد سے چھٹا پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News