انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن نے سوشل میڈیا کے ذریعے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں پیدا ہونے والے آئن مورگن نے گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، حالانکہ وہ دنیا بھر میں مختلف مختصر فارمیٹ کے ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے تھے۔
آئن مورگن کی قیادت میں، انگلینڈ نے 2019 میں اپنا پہلا 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس نے اپنی ٹیم کو جدید دور کی کرکٹ میں سب سے زیادہ تباہ کن وائٹ بال سائیڈز میں سے ایک بننے میں بھی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں : نسلی تعصب پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایسیکس کاؤنٹی پر بھاری جرمانہ
آج جاری کردہ ایک بیان میں آئن مورگن نے کہا کہ وہ اس کھیل سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس نے انہیں کئی سالوں میں بہت کچھ دیا۔
آئن مورگن کا کہنا تھا کہ یہ بڑے فخر کے ساتھ ہے کہ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔
آئن مورگن نے کہا کہ 2005 میں مڈل سیکس میں نمائندگی کے بعد انگلینڈ کے لیے کھیلنے کے علاوہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی میں پرل رائلز کے لیے کرکٹ کھیلنے تک ہر لمحے سے محضوظ ہوا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
