
اسپین سے تعلق رکھنے والے معروف ٹینس اسٹار رافیل ندال کولہے کی انجری کی وجہ سے ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق رافیل ندال انجری کے باعث اگلے ہفتے انڈین ویلز میں شروع ہونے والے ماسٹرز 1000 ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 36 سالہ رافیل ندال نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد سے مقابلہ نہیں کیا ہے۔
گرینڈ سلم کی 22 ٹرافی اپنے نام کرنے والے رافیل ندال کے کولہے کی انجری کے باعث چھ سے آٹھ ہفتوں تک باہر رہنے کی امید تھی جو میکنزی میکڈونلڈ کے ہاتھوں ان کی شکست میں رکاوٹ بنی۔
انڈین ویلز کے ڈائریکٹر ٹومی ہاس نے کہا ہماری خواہش ہے کہ رافیل ندال جلد از جلد صحت ہو جائیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے سال دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
رافیل ندال نے 2007، 2009 اور 2013 میں کیلیفورنیا کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی اور گزشتہ سال کے فائنل میں امریکی ٹیلر فرٹز سے ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News