پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ملتان سلطانز کے تیز رفتار بولر احسان اللہ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کی دیکھ بھال کی جائے کیونکہ بہترین فٹنس کے ساتھ یہ بولر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 20 سالہ تیز گیند باز بولر احسان اللہ نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا تھا، ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں احسان اللہ نے تیز گیند بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا
گزشتہ رات احسان اللہ نے 144.37 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنک کرائی جو پی ایس ایل 8 کی تیز ترین بولنگ ہے، اس سے قبل حارث رؤف نے گزشتہ سال پشاور زلمی کے خلاف 144.16 کی رفتار سے بولنگ کی تھی۔
احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تھی تو ہم نے احسان اللہ کو ٹیسٹ ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا تھا، میں نے اسے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیکھا تھا، اس کی تیز رفتار بولنگ سے میں متاثر ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8 کے فائنل کے ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت
ایک نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس بولر پر کام کریں اور اس کی فٹنس پر کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ احسان اللہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتا ہے۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے باؤلرز کا خیال رکھنا ہے، اور یہ پی سی بی کی ذمہ داری ہے، اور جو پی ایس ایل میں پرفارم کریں ہمیں ان لوگوں کو موقع دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ احسان اللہ کے اسپیل کو ان کی ٹیم کے ساتھی ریلی روسو نے بھی بے حد سراہا اور اس کے تیز رفتار اسپیل کو ’شاندار‘ قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
