Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد

Now Reading:

شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
شیخ رشید

آصف علی زرداری پر الزامات کا کیس، سماعت 16 فروری تک ملتوی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کے معاملے میں عدالت نے ضمانت کی درخواست پرمحفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرنے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کی۔

Advertisement

سماعت کے دوران  شیخ رشید کے وکیل انتظارپنجوتھا نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے کہ مقدمے کامدعی ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ ایک عام سیاسی ورکر ہے، شیخ رشید کے خلاف جو دفعات لگائی گئیں ان پرصرف سرکاری افسرکمپلینٹ کرسکتاہے۔

انتظار پنجوتھا نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی اگر جان کو خطرہ ہےتو انہوں نے کیا الزام لگایا؟ آصف علی زرداری نے صرف عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا، آصف زرداری یا ان کےاہلخانہ میں سے کسی نے شیخ رشید کیس میں بیان نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی دونوں سیاسی جماعتیں ہیں، شیخ رشید کا بیان نشر ہونے کے بعد کوئی سیاسی مہم یا ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔

شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھا نے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جبکہ پراسیکیوٹر نے شیخ رشیدکی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔

شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مری پولیس کو واپس

اس سے قبل مری پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچی اور جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کی طلبی کی درخواست کی جس پرعدالت نے درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر