نیب انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، دو جعلی افسران گرفتار
چیئرمین نیب آفتاب سلطان 7 ماہ عہدے پر رہنے کے بعد مستعفیٰ ہوگئے ہیں اور اب حکومت نیا چیئرمین مقرر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نیا چیئرمین نیب کیسے اور کون مقرر کرے گا؟ اس حوالے سے ہم آپ کو اس رپورٹ میں بتائیں گے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو موجودہ وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت سے 21 جولائی 2022 کو نیب چیئرمین کے عہدے پر مقرر کیا گیا تھ۔
عجیب اتفاق ہے کہ جولائی 21 کو عہدے پر مقرر ہونے والے نیب چیئرمین نے عہدے سے استعفیٰ کے لیے بھی فروری کی 21 تاریخ کا انتخاب کیا ۔ آفتاب سلطان نیب چیئرمین کے عہدے پر سات ماہ عہدے پر رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی
چیئرمین نیب کے عہدے پر نئی تعیناتی تک نیب ایکٹ کے سیکشن 6 کی شق سی کے تحت ڈپٹی چیئرمین بطور قائم مقام چیئرمین کام کریں گے۔
نیب چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی نیب ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت ہوتی ہے ۔ چیئرمین نیب کے عہدے پر نیب ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت سے ہوگی ۔
نیب چیئرمین کے عہدے پر عدالت عظمیٰ کے ریٹائر چیف جسٹس یا رٹائر جج کو مقرر کیا جا سکتا ہے۔ نیب چیئرمین کے عہدے پر عدالت عالیہ کے ریٹائر چیف جسٹس اور گریڈ 22 کے رٹائر افسر کو بھی تعنیات کیا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ نیب چیئرمین کے عہدے پر 4 برسوں کے لیے تعیناتی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
