
راناثنااللہ
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ”جیل بھرو تحریک“ کے تناظر میں امن وامان کی صورتحال پر آج تفصیلی بریفنگ لی، ملک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ میں واضح کیا جائے گا، قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ قانون شکنوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے، یہ واضح ہے کہ ”جیل بھرو تحریک“ کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا، امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News