Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناکامیوں کا تسلسل برقرار، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

ناکامیوں کا تسلسل برقرار، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر کے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 58 اور اعظم خان 44 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

ریسی وین ڈرڈوس 31 اور فہیم اشرف نے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے محمد عامر اور محمد موسی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

اس سے قبل کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

Advertisement

شرجیل خان اور جیمز ونس نے اننگ کا آغاز کیا، جیمز ونس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حیدر علی اور شرجیل خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 81 رنز بنائے۔

شرجیل خان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حیدر علی نے 59 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

میتھیو ویڈ اور شعیب ملک 18،18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان نے 19 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم اور ٹام کورن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسکواڈ:۔

کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، عامر یامین، جیمز فولر، حیدر علی، عمران طاہر، عرفان خان، میر حمزہ، محمد عامر، محمد عمر، محمد اخلاق، قاسم اکرم، تبریز شمسی، شرجیل خان، شعیب ملک، طیب طاہر، اینڈریو ٹائے، جیمز ونس اور میتھیو ویڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ: ابرار احمد، معین علی، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، فضل حق فاروقی، ایلکس ہیلز، حسن علی، حسن نواز، محمد وسیم، مبشر خان، کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، رومان رئیس، شاداب خان، صہیب مقصود، پال اسٹرلنگ اور ذیشان ضمیر ٹیم کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر