سرگودھا میں 14 سالہ سوتیلے بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو قتل کر دیا ۔
پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات سرگودھا کے علاقے ساہیواک کے نواحی گاؤں بنگلہ سلطان پور میں پیش آئی جہاں گھروں میں کام کرتی اقراء بی بی کو 14 سالہ سوتیلے بیٹے نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ ملزم زین واقعہ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ تھانہ ساہیوال پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
