Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز عدلیہ پرحملوں کی تاریخ کو دہرا رہی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

مریم نواز عدلیہ پرحملوں کی تاریخ کو دہرا رہی ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

مریم نواز عدلیہ پرحملوں کی تاریخ کو دہرا رہی ہے، فرخ حبیب

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ پرحملوں کی تاریخ کو دہرا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عدلیہ پرحملوں کی تاریخ کو دہرا رہی ہے،5 ججز کے بنچ میں وہ جج ہیں جنہوں نے قاسم سوری کی رولنگ مسترد کی تھی۔

فرخ حبیب نےکہا کہ سپریم کورٹ پر فزیکل حملہ کوئٹہ بنچ پر بریف کیس ،ججز اور انکے بچوں پر زمین تنگ کردینے کی دھمکیاں انکا ماضی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور جسٹس ریٹائرڈ قیوم مرحوم کو ٹیلفون پر فیصلہ لکھوانا بھی یہ قوم جانتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب الیکشن ہوں تو پورے ملک اور صوبوں میں کیئر ٹیکر حکومت ہو اور ایک ساتھ الیکشن ہوں یہ بھی آئین میں لکھا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے اور فتنہ خان ہارا تو یہ دوبارہ سے شور مچائے گا جبکہ ملک جن حالات میں ہے وہ خان کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے ہے، میاں نواز شریف کے علاوہ حالات سدھر نہیں سکتے، آپ لوگ تیاری کریں بہت جلد میاں نواز شریف پاکستان آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے، چیف جسٹس صاحب عوام کو پتہ ہے کہ بینچ فکسنگ ہو رہی ہے آپکو کیوں نظر نہیں آرہا، آپ گورنر کی ذمہ داری جانچنے بیٹھ گئے لیکن اپنی بھی ذمہ داری پوری کریں اور وہ ہے غیر جانبدار بینچ بنانا۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی اداروں نے عمران خان کے بارے سمجھ لیا کہ یہ فتنہ ہے، لیکن کیا اب اسے سپریم کورٹ کے چند ججز سے تھپکی ملے گی اور ریسکیو کیا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کہاں جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کو بھاشن دینے والا چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہے، لوگوں کے لیے جیلیں، اپنے لیے بیلیں، میں شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ عمران، فیض کی بچی کچی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان مجرموں سے حساب لیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی جیل ست اے سی اتروانے والا بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ خود قربانی دی، عوام اور تحریک انتشار بھی سن لے کہ عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر