Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، احسن اقبال

Now Reading:

پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت  یو ایس پاکستان نالج کاریڈور سکالرشپس میں پیش رفت کا جائزہ  اجلاس ہوا جس میں امریکہ میں مقیم طلبہ و طالبات سے انکے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، گزشتہ حکومت نے ہماری حکومت کے قیام سے دس روز قبل تیسری سہ ماہی کے دوران پیسے نہ ہونے کی دہائی دے دی تھی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی نے کہا کہ ہم نے از سر نو ترجیحات کا تعین کیا اور کم وسائل کے باوجود تعلیمی شعبے کو اولیت دی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ حکومت نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ میں کمی کی اور ان کی نا اہلی کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک تعیم حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ، ہم اپنے وسائل کو کاٹ کر انکو درپیش مسائل کو حل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ملک ترقی کا۔انحصار تعلیم اور پڑھی لکھی نوجوان نسل کے کئے بہتر منصوبہ بندی پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ محدود وسائل کے باوجود حکومت سینٹرز آف ایکسیلینس کی مدد کررہی ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ یو ایس پاکستان نالج کاریڈور اسکالرشپس کی بنیاد وژن 2025 کے تحت رکھی تھی اور یو ایس پاکستان  کا مقصد تزویراتی پہلو سے انسانی وسائل کی فراہمی  بنیاد رکھنا تھا لیکن گزشتہ حکومت نے اس منصوبے میں بھی رکاوٹ ڈالی۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ اس اسکالرشپ سے واپس آنے والے طلبہ و طالبات ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ، وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تعلیمی شعبہ سے منسلک سکالرز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر