Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا امکان

Now Reading:

بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا امکان
بجلی

بجلی

حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی۔

حکومت نے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کیا جائے گا اور نیپرا سے منظوری لی جائے گی، بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی منصوبوں کے لیے حاصل کیےگئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جولائی سے اکتوبر تک 43 پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کیا جائے گا اور 3.39 روپے لیوی ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نومبر 2023ء سے جون 2024ء تک 1.43 روپے لیوی عائد رہے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 40 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی اور روس سے قرض کی ری شیڈولنگ کی اجازت دیدی۔

ادھر حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75 روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر