
پشاور حملہ آور
بول نیوز نے پولیس لائن پشاور کے حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصویر حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خود کش دھماکے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس ٹیم کی جانب سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور کی رنگ روڈ پر موجودگی اور سہولت کار کے ساتھ تصاویر کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پشاور خودکش حملہ آور کو سہولت کار رنگ روڈ پر پہنچے میں مدد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سانحہ پشاور کے شہداء کی تعداد 101 ہوگئی
پولیس کے مطابق حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا، حملہ آور رنگ روڈ پر موٹر سائکل پر سہولت کار کے ساتھ رہا، حملہ آور کا سہولت کار رنگ روڈ پر موٹر سائیکل سے الگ ہوگیا ۔
پولیس نے بتایا کہ سہولت کار جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر الگ ہوگئے، سہولت کار موٹر سائیکل چلارہا ہے جب کہ حملہ آور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں درجنوں پولیس اہلکار سمیت 101 افراد شہید اور200 کے قریب افرد زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News