جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
عدالتِ عالیہ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ توشہ خانہ کو بیان حلفی سمیت 23 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے شخصیات کے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات کی فراہمی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ توشہ خانہ کو بیان حلفی سمیت 23 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ خود عدالت پیش ہوجائیں ورنہ انہیں بذریعہ سیکریٹری دفاع یا آئی جی بلوا لیا جائے گا۔ توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ خود عدالت پیش کرے۔
توشہ خانہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش
عدالتی حکم پرتوشہ خانہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالتی حکم پر توشہ خانہ کےسربراہ کی جانب سے بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی بجائے انچارج کی جانب سے توشہ خانہ کا پیش کردہ سیل بند ریکارڈ عدالت نے واپس کردیا، انچارج توشہ خانہ بن یامین خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پوچھا کہ جو پلندہ عدالت میں لائے ہیں کیا یہ خفیہ دستاویزات ہیں؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے حوالے سے آج کابینہ کا اجلاس ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اگرکابینہ نے منظوری دے دی تو معلومات پبلک ہوجائیں گی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کو اِن کیمرہ طریقہ کارسے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انچارج وزیرہیں جوکہ وزیراعظم ہیں۔ انچارج وزیرچونکہ وزیراعظم ہیں اسی لیے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا عہدہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کے پاس ہے۔
عدالت نے کہا کہ میرے لیے بڑا آسان ہے کہ آپ کی دی گئی دستاویزات کا لفافہ اندرجا کرکھول لوں۔ قانون کے مطابق اگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا بیان حلفی نہیں تو عدالت اسے ہاتھ بھی نہیں لگا سکتی۔
عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالی شخصیات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دے رکھی تھی۔
کیس کی سماعت جسٹس عاصم حفیظ نے کی جبکہ شہری منیراحمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شائع کیں، کابینہ ڈویژن نے نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ متعلقہ حکام کو خطوط لکھنے کے باوجود کابینہ ڈویژن نے تحائف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، توشہ خانہ سے کن کن شخصیات کتنے تحائف لیے اور کیا ادائیگی کی تفصیل دستیاب نہیں ہے۔
وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ کن کن شخصیات نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے اور ان کی موصولی کا کیا طریقہ تھا اس کے بارے میں بتایا جائے، توشہ خانہ سے کتنے مالیت کے تحائف خرید گئے اور ان کیلئے کتنے رقم کی ادائیگی کی گئی اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
