Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشیدگی کے باوجود چین اور امریکہ کی تجارت ریکارڈ بلند سطح پر

Now Reading:

کشیدگی کے باوجود چین اور امریکہ کی تجارت ریکارڈ بلند سطح پر

امریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان اشیا کی تجارت 2022 میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے دونوں ملکوں کے مابین ہائی ٹیک کے شعبے میں جاری تنازعات کے باوجود قریبی معاشی تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

امریکی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں خدمات کے سوا اشیاء کی تجارت 6 کھرب 90 ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی چین سے جنگ کب ہو گی؟ امریکی جنرل نے بتا دیا

گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے، اشیاء کی تجارت نے 2018 میں قائم کردہ 6 کھرب 58 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ کو بھی بہتر بنایا ہے۔

اجناس کی برآمدات میں تیزی آنے کے باعث امریکہ سے چین کو برآمدات 1 فیصد کے قریب اضافے کے ساتھ 1 کھرب 53 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

چین سے آنے والی امریکی درآمدات، دیگر سمیت کھلونوں اور پلاسٹک کی دیگر مصنوعات میں اضافے کے باعث تقریباً 6 فیصد اضافے کے ساتھ 5 کھرب 36 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں۔

Advertisement

صدر جو بائیڈن کی امریکی حکومت نے سیمی کنڈکٹرز سے متعلقہ امریکی مصنوعات کی چین برآمد کے ضوابط کو سخت کیا ہے۔

Advertisement

ایسے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان ہائی ٹیک کے شعبے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے باوجود مضبوط معاشی تعلقات قائم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر