Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کنگز کا مایوس کن آغاز، پشاور زلمی 2 رنز سے کامیاب

Now Reading:

کراچی کنگز کا مایوس کن آغاز، پشاور زلمی 2 رنز سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آج دوسرے دن پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی.

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے بابر اعظم اور ٹام کوہلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 199 رنز کا اسکور بنا لیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 197 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور محمد حارث نے اننگ کا آغاز کیا، محمد حارث 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین صائم ایوب بھی ایک رن پر رن آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد ٹام کوہلر نے میدان میں قدم رکھا۔

Advertisement

ٹام کوہلر نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، بابر اور کوہلر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے، بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام کوہلر نے 92 رنز بنائے۔

جیمز نیشم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، عمران طاہر، اینڈریو ٹائے اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے میتھیو ویڈ اور شرجیل خان نے اننگ کا آغاز کیا، لیکن شرجیل خان بنا کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔

میتھیو ویڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد حیدر علی 12 اور قاسم اکرم 7 رنز پر آؤٹ ہو گئے، اس موقع پر تجربہ کار شعیب ملک اور کپتان عماد وسیم نے ٹیم کو سنبھالا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 131 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے، آخری دو اوورز میں 24 رنز مشکل نہ تھے لیکن شعیب ملک 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

Advertisement

عماد وسیم کی 80 رنز کی اننگ بھی کراچی کنگز کی مایوسی کا خاتمہ نہ کر سکی۔

کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنا سکی، پشاور زلمی نے یہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے جیت لیا۔

اسکواڈ

کراچی کنگز: شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، عماد وسیم (کپتان)، اینڈریو ٹائے، محمد طاہر، عمران طاہر، میر حمزہ

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پکسے، شکیب الحسن، جمی نیشم، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد، سفیان مقیم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر