Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ زلزلے میں گھانا کے فٹ بالر بھی ہلاک ہو گئے

Now Reading:

ترکیہ زلزلے میں گھانا کے فٹ بالر بھی ہلاک ہو گئے

ترکیہ و شام میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت میں گھانا کے انٹرنیشنل فٹ بالر بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھانا کے انٹرنیشنل فٹ بالر کرسٹیان اتسو ترکیہ میں زلزلے کے تقریباً دو ہفتے بعد اپنے گھر کے ملبے تلے مردہ پائے گئے ہیں۔

گھانا کے انٹرنیشنل فٹ بالر کی موت کی تصدیق ان کے ایجنٹ نے بھی کی ہے۔

گھانا کے 31 سالہ انٹرنیشنل فٹ بالر کرسٹین اتسو نے پریمیئر لیگ کی ٹیموں ایورٹن، چیلسی اور نیو کیسل کلب میں بھی کھیل چکے تھے۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹین اتسو 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے لاپتہ تھے، وہ ترکیہ کے انتاکیہ ہتائے شہر کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جو زلزلے میں زمین بوس ہو گیا تھا۔

کرسٹین اتسو ترکیہ کے مشہور فٹ بال کلب ہیتاسپور سے منسلک تھے۔

Advertisement

ہیتاسپور فٹ بال کلب کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اتسو ہم تمہیں نہیں بھولیں گے، تم پر سلامتی ہو۔

واضح رہے کہ ہیتاسپور فٹ بال کلب نے ابتدائی طور پر کرسٹین آستو کے حوالے سے خبر دی تھی کہ زلزلے کے بعد انہیں زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے، لیکن کلب نے ایک دن بعد ہی آتسو کی موت کا اعلان کر دیا۔

Advertisement

کرسٹین آتسو کے ایجنٹ نانا سیچرے نے جو ہاتائے میں تھے، نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دل کی گہرائیوں کے ساتھ ہے کہ میں تمام خیر خواہوں کو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ افسوسناک طور پر کرسچن اتسو کی لاش آج صبح برآمد ہوئی ہے۔

نانا سیچرے نے مزید لکھا کہ میری گہری تعزیت ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔ میں اس موقع پر سب کی دعاؤں اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ اتسو کی لاش تقریباً دو ہفتوں کے ہفتے کی صبح برآمد ہوئی۔

گھانا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اتسو کا بڑا بھائی اور جڑواں بہن اس مقام پر موجود تھے جب اس کی لاش برآمد ہوئی۔

گھانا کا سفارت خانہ کرسٹین آتسو کی تدفین کے لیے میت کو گھانا پہنچانے کا انتظام کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر