Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے، اسحاق ڈار

Now Reading:

پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

پاکستان اورازبکستان کے درمیان قریبی برادارانہ تعلقات قائم ہے، وزیرخزانہ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، ملک تباہ کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس نے غلطیاں کیں۔

 اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آج اچھی خبر ہوگی، مذاکرات آج مکمل کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے رات بارہ بجے تک کا ٹائم ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے اور مذاکرات کو آج کسی سمت کی طرف لے کر جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی مذاکرات ہوتے ہیں، ماضی کی حکومت نے بھی اگرغلط کمٹمنٹ کی وہ بھی پوری کریں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے آخری دن تفصیلی گفتگو

واضح رہے اس سے قبل پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری رہی۔

اقتصادی اور مالیاتی پالسیوں کے مسودے کو آج حتمی شکل دی جائے گی، مسودہ اگر آج حتمی شکل اختیار نہیں کرتا تو آئی ایم ایف وفد پاکستان میں مزید قیام کر سکتا ہے، مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آن لائن بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق امید ہے آج ایم ای ایف پی پر معاملات طے ہو جائیں گے، ایم ای ایف پی کے فائنل ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے زیادہ تر اقدامات سے مطمئن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر