Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی اتحاد آپس میں ہی لڑنے لگا

Now Reading:

حکومتی اتحاد آپس میں ہی لڑنے لگا
قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی آپس میں لڑپڑے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس  ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں حکومتی اتحاد آپس میں لڑ پڑے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل نے مسلم لیگ (ن) کے وزراء خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویر حسین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پی پی پی ارکان پر سفارشی کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگا دیا جب کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے تمام وزرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ جب سیاسی جماعتیں واٹس اپ پر چلیں گی تو پھر یہ یہاں خالی ہی نظر آئے گا، اس خالی ایوان میں اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ برابر کی ذمہ دار ہے، اس ایوان اور شہر خاموشاں میں کیا فرق ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ میرا وطن آج بھی لہو لہو ہے، نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل ہونا چاہیے، مشترکہ اجلاس بلا کر ایوان کو بریفنگ دی جائے، جو افغان دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کو کیمپوں تک محدود کیا جائے۔

 بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس جمعرات گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر