آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت نے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر بسمہ معروف کا خواب پورا نہ ہونے دیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہونے والے اس میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اوپنر جویریہ خان 10 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئیں، جس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور منیبہ علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے اسکور کو 42 رنز تک پہنچایا۔
منیبہ علی 42 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین ندا ڈار صرف دو گیند کھیل کر صفر پر پویلین لوٹ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان
سدرہ امین نے کپتان کا ساتھ دیا لیکن وہ بھی 11 رنز بنا سکی، 68 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر گرین شرٹس مشکلات کا شکار ہو گئی تھی لیکن عائشہ نسیم نے کپتان بسمہ معروف کے ساتھ مل کر ٹیم کی کشتی کو پار لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے مابین 81 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی، عائشہ نسیم 43 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے، جبکہ کپتان بسمہ معروف 55 گیندوں پر 68 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے رادھا یادیو نے 2، جبکہ دیپتی شرما اور پوجا نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے اوپنرز نے 38 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، بھارت کی جانب سے شفالی ورما نے 33 رنز بنائے۔
بھارت کی مڈل آرڈر بیٹسمین جمیما 53 رنز اور ریچا گھورش نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
