Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر آ گئی

Now Reading:

نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر آ گئی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں اسرائیلیوں نے ریلی نکالی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکوت کی طرف سے تجویز کردہ متنازعہ عدالتی تبدیلیوں کے خلاف ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے شدید بارش کے باوجود مظاہرے میں حصہ لیا، اور مظاہرین وزیر انصاف کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات اسرائیل کی سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

مظاہرے میں شریک ایک 48 سالہ سافٹ ویئر انجنئیر ڈوو لیوینگکل نے کہا کہ میں آج یہاں اسرائیل کی جمہوریت سے آمریت کی طرف منتقلی کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مجوزرہ تبدیلیاں ججوں کی طرف سے حد سے زیادہ رسائی کو روکنے کے لیے کی گئی ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی وکلاء نے بھی بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی، جبکہ اسرائیل کے کاروباری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیلی معاشرے میں پہلے سے موجود سیاسی تقسیم کو فروغ دے گا۔

اسرائیلی شہر حیفہ میں ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ بھی شامل تھے انہوں نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کو بچائیں گے کیونکہ ہم ایک غیر جمہوری ملک میں رہنے کو تیار نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر