پاکستان کرکٹ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کو ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی، لیکن ان کے بلڈ پریشر معمول سے کم ہو گیا، جس کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید میانداد کو موٹر وے پولیس کے ’روڈ سیفٹی مہم‘ میں شرکت کے لیے کراچی ٹول پلازہ جانا تھا، لیکن ان کا بلڈ پریشر اچانک کم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کا ایشیاکپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار، جاوید میانداد بھڑک اٹھے
اسپتال کے ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد کی طبعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد ان کی صحت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
