جیل بھرو تحریک کا آغاز
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری پارٹی جیلیں بھرنے کو تیاری ہے اور کل شاہ محمود قریشی گرفتاری دیں گے۔
لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے چیپٹر کو ختم کیا گیا ہے، کل سے سینکڑوں کارکن اپنی گرفتاریاں دینا شروع ہو جائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے، ساری پارٹی جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہے اور کل شاہ محمود قریشی گرفتاری دیں گے۔
چیئرمین عمران خان عدالت کی جانب جا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/ScCUn7KiPW
Advertisement— PTI (@PTIofficial) February 20, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا دوسرا نام فراری ہے، جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں سے پی ڈی ایم بھاگ جاتی ہے، جیل بھرو تحریک بھی الیکشن تحریک کا ایک حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل عمران خان کے استقبال نے ان لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں جب کہ چیئرمین نیب نے انکے رویے سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معیشت کو اس جگہ پر لے آئے ہیں کہ روز مرہ کی چیزیں بھی نہیں لے سکتے، کیا آئی ایم ایف کی ڈیل سے یہ مہنگائی ختم ہو جائے گی۔
صدر پاکستان الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر چکے ہیں جس میں کچھ آگے پیچھے نہیں ہو سکتا۔ اگلے ہفتے سے ہم ٹکٹیں جاری کریں گے پھر ہفتے ڈیڑھ کے بعد عمران خان ملک بھر میں کمپین کا آغاز کریں گے۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/Q1OaelYSlt
— PTI (@PTIofficial) February 21, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ اب لوگ اپنے بچوں کو پیدل اسکول چھوڑنے جاتے ہیں، دو وقت کی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے، پاکستان کی تاریخ سے بدترین معاشی نظام ہو چکا ہے، ملک کی معیشت کا فیصلہ عوام ہی کرے گی۔
جیل بھرو تحریک
پاکستان تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں کل لاہور سے 200 کارکنان اور رہنما گرفتاریاں پیش کریں گے، تحریک انصاف لاہور نے اس حوالے سے پلان تیار کر لیا۔
گرفتاریاں پیش کرنے والے کارکنان اور رہنماؤں کے اعزاز میں کل ساڑھے بارہ بجے پارآفس جیل روڈ میں تقریب منعقد ہوگی، تقریب کی صدارت سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کارکنان اور رہنما جیل روڈ سے چیرنگ کراس وانہ ہوں گے، کل دو بجے 200 کارکنان اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، ڈاکٹر مراد راس، ۔محمد مدنی اور فواد رسول بھلر اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے۔
اگر حکومت نے گرفتاریاں نہ کیں تو تحریک انصاف چیرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
